ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شام میں امدادی کارروائیوں پر غفلت کا ذمہ دار روس ہے:امریکا

شام میں امدادی کارروائیوں پر غفلت کا ذمہ دار روس ہے:امریکا

Thu, 09 Jun 2016 17:47:40    S.O. News Service

شامی حکومت نے تین شہروں میں امدادی سامان لے کی اجازت دے دی
واشنگٹن،9جون(آئی این ایس انڈیا)شام کے جنگ سے متاثرہ شہروں میں امداد کی فراہمی کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان اختلافات کی خبریں آ رہی ہیں۔ امریکی حکومت نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر محاصرہ زدہ علاقوں میں خوراک اور ادویہ کی سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہتی ہے تو امدادی سرگرمیوں کی ذمہ داری روس کو نبھانی چاہیے۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے جنگ سے تباہ حال شہروں میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے روس نے ٹھوس اقدامات نہیں کیے حالانکہ شام کے اندر بشارالاسد کی حکومت سے روسی فوج کے طیارے فوج بھی موجود ہے۔درایں اثناء اقوام متحدہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسد رجیم کی جانب سے عالمی امدادی ادارے کو محاصرہ زدہ دارایا، دوما اور المعضمیہ میں امدادی سامان لے جانے کی اجازت دی ہے۔


Share: